افغانستان : فضائی حملے میں 12 شہری جاں بحق، 6 امریکی ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل(جیوڈٰسک)افغانستان کے مختلف حصوں میں چھ امریکیوں سمیت اٹھارہ افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔کابل شرقی صوبے کنڑ میں نیٹو کے فضائی حملے میں بارہ شہری جاں بحق ہو گئے ہیں جن میں دس بچے اور دو عورتیں شامل ہیں۔

حملے میں چھ خواتین زخمی بھی ہوئیں۔ ادھر صوبہ زابل کے گورنر محمد اشرف تامیری کے قافلے پر خودکش حملے میں چھ امریکی ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چار فوجی اور دو سویلین اہلکار شامل ہیں۔ حملے میں گورنر محفوظ رہے۔