امریکہ (جیوڈٰسک)عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے سربیا کی ایلینا اینکو وچ کو شکست دے کر فیملی سرکل ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ساتھ کیرولینا میں کھیلے جانے والے فائنل میں عالمی نمبر ایک امریکہ کی سرینا ولیمز نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود سربیا کی ایلینا اینکووچ کو زیر کیا۔ سرب کھلاڑی نے پہلا سیٹ تین چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔
دوسرے سیٹ میں سرینا نے روایتی کھیل پیش کیا اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں بھی سرینا نے عمدہ کارکردگی برقرار رکھی اور چھ دو سے سرب کھلاڑی کو زیر کرتے ہوئے تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ یہ سرینا کے کیرئیر کا انچاسواں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل ہے۔