سلمان خان کیخلاف ممبئی ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت آج ہو گی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ سٹار سلمان خان کے خلاف ممبئی ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت آج ہو گی۔سلمان نے ایک ماہ قبل اپیل دائر کی تھی کہ حادثہ غیر ارادی تھا جو قانون کے مطابق قتل کے برابر نہیں ہے۔کیس میں اداکار کے خلاف ہٹ اینڈ رن معاملے میں قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

سلمان کو ابھی تک عدالت میں پیش ہونے کے لئے سمن نہیں کیا گیا ہے اور آج سیشن عدالت میں ان کے وکیل معاملے پر بحث کریں گے۔سلمان کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ نے 2002 کی ہٹ اینڈ رن معاملے میں تعزیرات ہند کی دفعہ 304 سیکشن 2 لگا کر غلطی کی ہے۔