کاغذات نامزدگی کی اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع

Eection Commision

Eection Commision

راولپنڈی (جیئوڈیسک)این اے ایک سو بیس سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی۔ امیدواروں کے جمع کرائے گئے کاغذات مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔

الکیشن دوہزار تیرہ کے لئیکاغذات نامزدگی کی وصولی اور جانچ پڑتال کے بعد جمع کرائے گئے کاغذات کے مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کے حلقہ این اے ایک سو بیس سے منظور کئے گئے۔

کاغذات پر الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے نوازشریف نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک اربوں روپے منتقل کیے۔ نواز شریف کاطرززندگی ان کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتا۔

درخواست گزارکے مطابق نوازشریف کے خلاف دائر کئے گئے اعتراضات کو الیکشن کمیشن نے نہییں سنا۔ درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے این اے ایک سو بیس سے نوازشریف کے کاغذات کالعدم قرار دیئے جائیں۔دوسری جانب راولپنڈی الیکشن کمیشن ٹریبونل چار اپیلوں کی سماعت کررہا ہے۔

جن میں این اے ساٹھ سے ایازامیر کی ایل شامل ہے۔ راولپنڈی میں قومی وصوبائی اسمبلی کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے لئے ہائی کورٹ میں الیکشن ٹریبونل جسٹس رف احمد شیخ، جسٹس ممون الرشید پر مشتمل ہے ۔