تلہ گنگ کی خبریں 07.04.2013

مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی23سے امیدوار سابق ایم پی اے ملک ظہورانور اعوا ن کے کاغذات نامزدگی منظور

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور حلقہ پی پی23سے امیدوار سابق ایم پی اے ملک ظہورانور اعوا ن کے کاغذات نامزدگی منظور ۔ تفصیلات کے مطابق چھ اپریل کو ریٹرننگ آفیسر میاں محمد عبدالرفیق کی عدالت میں ملک ظہورانور پر اٹھائے گئے اعتراضا ت پر بحث ہوئے ۔ اعتراض داخل کرنیوالوں کی جانب سے ملک محمد حیات ایڈووکیٹ جبکہ ملک ظہورانور کی جانب سے ملک طارق ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ اس موقع پر ملک طارق ایڈووکیٹ نے بھرپور دلائل دے اور ثبوت فراہم کئے جس پر ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے جس کے بعد ملک ظہورانور کے حامیوں کو شہر میں خوشی کا اظہار کیا ۔اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈھلیاں چوک کے نزدیک ٹریفک حادثہ ، نکہ کہوٹ کا رہائشی23سالہ نوجوان جاں بحق
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) ڈھلیاں چوک کے نزدیک ٹریفک حادثہ ، نکہ کہوٹ کا رہائشی23سالہ نوجوان جاں بحق ۔ تفصیلات کے مطابق ڈھلیاں چوک پنڈی روڈ پر ٹریفک حادثے میں نکہ کہوٹ رہائشی قیصر ندیم ولد محمد اعجاز جاں بحق ہوگیا جبکہ اسکی والدہ شدید زخمی ہیں ۔ مرحوم اپنی والدہ کے ہمراہ انکی دوائی لینے کی غرض سے پنڈی گھیب گیا ہوا تھا کہ حادثے کا شکارہوگیا ۔ مرحوم کونکہ کہوٹ میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مسلم لیگ ق نے اقلیتی نشستوں کیلئے چکوال سے منیر منہاس ساکن تلہ گنگ کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا

تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) مسلم لیگ ق نے اقلیتی نشستوں کیلئے چکوال سے منیر منہاس ساکن تلہ گنگ کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت نے چکوال سے مخصوص اقلیتی نشستوں کیلئے این اے کی سیٹ پر منیر منہاس کو نامزد کردیا گیا ہے جس سے ضلع چکوال کی اقلیتی برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور تمام اقلیتی برادری نے مسلم لیگ ق کا شکریہ ادا کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ باولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوںمیں درجنوں آوارہ کتوں کے ٹولے مٹرگشت کرنے لگے
تلہ گنگ (تحصیل رپو ر ٹر) تلہ گنگ باولے اور آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوںمیں درجنوں آوارہ کتوں کے ٹولے مٹرگشت کرنے لگے راہگیروں اور معصوم بچوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق تلہ گنگ بلد یہ لمبی تان کر سو گئی۔عوام علاقہ کاشدید احتجاج آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کامطالبہ تفصیلات کیمطابق تلہ گنگ میں بلدیہ کی غفلت کے باعث سینکڑوں آوارہ کتے سرعام گلیوں ،محلوں اور سڑکوں پر مٹرگشت کرتے نظر آتے ہیں ان آوارہ کتوں میں خونخوار قسم کے کتے موجود ہیں۔جو گلی محلوں سے گزرنے والے عام لوگوں کے علاوہ سکول جانے والے معصوم بچوں کو کاٹنے کیلئے دوڑتے ہیں اور کئی ایک بچوں پر حملہ آور ہو کر انہیں زخمی بھی کر چکے ہیں جبکہ رات کے اوقات میں اکیلے آدمی کو دیکھ کر بھی اکثرحملہ آور ہو جاتے ہیں ۔ شہری حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے
تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) قوم کو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکے عوام آئندہ انتخابات میں امانت و دیانت اور شرافت کی علمبردارمذہبی جماعتوں کے نمائندوں کو منتخب کریں۔اسلامی انقلاب پاکستانی قوم کا
مقدر بن چکا ہے۔ان خالات کا اظہارجے یو آئی (ف) کے نامزدامیدوار حلقہ این اے 61سیدفاروق حسین شاہ، متحدہ دینی محاذ کے نامزد امیدوار صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہ نواز اعوان اور مولانا عبدالرحمن عمر نے اپنے اپنے حلقوں میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دینی جماعتیںحلقہ میں انتخابی مہم بھرپور طریقہ سے چلائیں گی ۔اورقومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیابی حاصل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 11 مئی قوم کے لیے ایک آزمائش اور امتحان ہیں کہ وہ اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرکے دیانت دار قیادت منتخب کریں تاکہ پاکستان ایک فلاحی اسلامی ریاست بن سکے۔ صالح اور دیانت دار قیادت ہی عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور لوڈ شیڈنگ سے نجات دلاسکتی ہے۔ عوام قوم برادریوں اور وڈیرہ شاہی کے قانون سے بٹ کر اپنے ووٹ کا غلط استعمال کرنے کی وجہ سے پوری قوم مصائب میں مبتلا ہوجاتی ہے اب اقتدار کے حواریوں کا سیاہ دور ختم ہوچکا ہے اسلامی نظام ہی ہمارامشن ہے اسلامی انقلاب کرپشن زدہ سیاستدانوں کا ملک سے صفایا کردے گا انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہداسلامی نظام کے نفاذ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی قانون کی بالادستی تک جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ حلقہ پی پی با ئیس کے امید وار ڈاکٹر علی حسنین نقو ی نے کہا ہے کہ عظیم لیڈر مرتے نہی
تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر )تلہ گنگ حلقہ پی پی با ئیس کے امید وار ڈاکٹر علی حسنین نقو ی نے کہا ہے کہ عظیم لیڈر مرتے نہیں بلکہ ہمیشہ عوام کے دلوںمیںزندہ رہتے ہیں ذوالفقار علی بھٹو پوری دنیا کے عظیم لیڈر تھے اور آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں قائد عوام نے پوری دنیا کے غریب اور مظلوموں کو عزت ووقار کیساتھ زندہ رہنا سکھایا ۔مز ید ان کا کہنا تھا کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو شہید کے نظریات اور افکار آج بھی زندہ ہیں جبکہ ان کو قتل کرنے والے فوجی آمر کا آج کوئی نام نہ ہے ذوالفقار علی بھٹو نے ظالم اور جابر حکمرانوں کے سامنے سرجھکایا نہیں بلکہ عزت وقار کیساتھ پھانسی کے
پھندے کو قبول کرکے ایک تاریخ رقم کر دی ۔ڈاکٹر علی حسنین نقو ی کا مز ید کہنا تھاکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے قائد اعظم کے بعد پاکستان کے عوام کو ایک نئی سوچ فکر دی پاکستان کو دنیا کے اندر باوقار ملک کے طور پر متعارف کروایا عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا جبکہ دوسری طرف 4اپریل کو فوجی آمر نے بین الاقوامی سامراج کے ایجنٹ کا کردار ادا کرتے ہوئے بھٹو شہید کا عدالتی قتل کرکے آنے والی نسلوں کا قتل کیا بھٹو شہید آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے پیپلزپارٹی اور بھٹو شہید کے جیالے قائد عوام کے مشن کو جاری رکھیں گے اور پاکستان کے اوپر بھٹو شہید کی روح ہمیشہ حکمرانی کرتی رہے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تلہ گنگ میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ شہری
تلہ گنگ(ملک ارشد کو ٹگلہ )تلہ گنگ میںبجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بے تحاشہ اضافہ شہری،ڈاکٹر ز ،وکلا ئ، اور تاجرچکرا کر رہ گئے جبکہ کئی ایک علاقوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا عوام علاقہ شہریوں اور تاجروں کاغیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید غم وغصہ کااظہار غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بند کی جائے بصورت دیگر احتجاج پر مجبور ہو نگے تفصیلات کیمطابق تلہ گنگ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20,20 گھنٹوں تک جا پہنچاہے لوڈ شیڈنگ کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی جبکہ تاجر برادری،ڈاکٹرز اور ویلڈر خصوصاً بجلی سے چلنے والے کاروبارٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں بجلی کی کئی کئی گھنٹے کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث متعدد علاقوں میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور شہری ہینڈ پمپوں سے پانی لانے پر مجبور ہو گئے ہیں شہریوں نے کہاکہ محکمہ برقیات ہر ماہ اضافی یونٹس کے بلز نہیں آنے چاہیے انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کے میٹرریڈرز اور آفیسران ملی بھگت سے عوام کا خون چوس رہے ہیں جو اب برداشت سے باہر ہوتا جا رہا ہے شہریوں ،عوام علاقہ اور تاجروں نے کہاکہ اگر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ او ربجلی کے بلوں میں اضافی یونٹوں کا مسلہ حل نہ کیا گیا تو واپڈاکے دفاتر کا گھیراؤ کرینگے اور راست اقدام اٹھانے سے بھی گریز نہیں کیا
جائے گا انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکا م تلہ گنگ صورتحال کا نوٹس لیکر واپڈاکے ذمہ داران کو بجلی لوڈشیڈنگ کا باقاعدہ شیڈول دینے کا پابند بنائیں۔