جھوٹے کیسز سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات تک سازشوں کے جال بچھائے جارہے ہیں
Posted on April 8, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : پرویز مشرف نے پاکستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد کرپشن سے پاک طرز حکمرانی کے ذریعے وطن عزیز کو جس طرح سے مضبوط و مستحکم بنایا اوربہترین اقتصادی پالیسیوں کے ذریعے معاشی خوشحالی عام کرکے اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچائے’ ضلعی حکومتوں کے نظام کے ذریعے پاکستان کے ہر شہری کو اس کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات بہم پہنچائیں۔
اور آزاد و غیر جانبدار میڈیا کے قیا م کے ذریعے ملک میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام کرنے کا جو کارنامہ انجام دیا اس نے پاکستا ن کے سابقہ حکمرانوں اور روایتی سیاستدانوں کی اقتدار پرستی ‘ ملک و قوم دشمنی اور عوام کو غلام بنانے کی سازشوں کا پردہ فاش کردیا یہی وجہ ہے کہ روایتی سیاستدان و حکمران پرویز مشرف سے خوفزدہ ہیں اور ملک و قوم پر قائم اپنا جبری تسلط بچانے کیلئے پرویز مشرف کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے سے لیکر ان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات اٹھانے تک سازشوں کے جال بچھانے میں لگے ہوئے ہیں۔
آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے دپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے حلقہ 250کراچی سے پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس میں اپنے تحفظات وخدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسرا ن کی جانب سے عوام کے مسترد کئے ہوئے افراد و سیاستدانوں کے بے بنیاد اعتراضات کی بنیاد پرپرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے پر نہ صرف پوری قوم دکھی و سراپا احتجاج ہے۔
بلکہ اس سے الیکشن کمیشن کی آزادی و خود مختاری پربھی سوال اٹھ رہا ہے اور اس پر موجود سیاسی دباؤ بھی عوام کے سامنے آچکا ہے جو انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے عوام کو پریشان کررہا ہے۔