سندھ ہائیکورٹ : حلقہ بندیوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

Sindh Court

Sindh Court

سندھ (جیوڈیسک)ہائی کورٹ میں کراچی میں حلقہ بندیوں کی حد بندیوں سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں ایم کیو کے وکیل ڈاکٹر فرخ نسیم پی پیپلز پارٹی کے وکیل جی این قریشی اور ڈپٹی اٹارنی دلائل جنرل کے دلائل مکمل کیئے۔

پی پی پی کے وکیل جی این قریشی کا کہنا تھا نئی حد بندیاں کرتے ہوئے آبادی، شہری منصوبہ بندی اور دیگر زمینی حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے، ہم حد بندیوں کے حق میں ہیں مگر الیکشن کمیشن ہمیں اعتماد میں لے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عاشق علی رضا کا کہنا تھا یہ درخواست قابل سماعت نہیں سپریم کورٹ نے نئی حدبندیاں کرنے کا حکم دیا تھا۔

بائیس فروری اور ستائیس فروری کو آرڈر الیکشن کمیشن کے نمائندے کی موجودگی میں سپریم کورٹ نے دوباری جاری کیے تھے، الیکشن کمیشن کسی بھی وقت نئی حدبندیاں کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔