پاکستان (جیوڈیسک)سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصہ جہانگیر نے کہاہے کہ چیف جسٹس کا عہدہ بہت بڑا ہے انہیں ریٹرننگ افسران سے خطاب نہیں کرنا چاہیے تھا۔ لاہورہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ عدلیہ الیکشن کمیشن سے دور رہے چیف جسٹس پاکستان افتحار محمد چوہدری کا عہدہ بہت بڑا اور عزت والا ہے انہیں خود چل کر ریٹرننگ افسروں کے پاس نہیں جانا چاہیے تھا اگر کوئی پارٹی سمجھتی ہے کہ عدلیہ اس کے خلاف ہے تو چیف جسٹس کے خطاب سے اس کا تاثر مضبوط ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ ریٹرننگ افسران کیخلاف اپیلیوں کے کیس میں پارٹی نہ بنے عاصمہ جہانگیر نے مزید کہاکہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں میرٹ پر ہونی چایے تاکہ کیسز کے فیصلہ ہوں اور سائلین کو انصاف ملے۔