نیویارک(جیوڈیسک)امریکی اداکارہ کیٹی پیری کا جزائر مڈگاسکر کا دورہ، یونیسف کے زیراہتمام بچوں کے سینٹر پہنچ گئیں، انہوں نے بچوں کے ساتھ رقص کیا اور مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔
اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر کیٹی پیری کے دورے کا مقصد مڈگاسکر میں بچوں کی حالت زار اور ان کے لیے ناکافی سہولتوں کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانا تھا۔
کیٹی پیری نے یونیسیف کے زیر اہتمام چلنے والے ایک سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعلیم حاصل کرنے میں مصروف بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ گانا گایا، رقص کیا، ٹیبل ٹینس اور دیگر کھیلوں میں شریک ہوئیں۔ کیٹی پیری کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے ان بچوں کا عزم دیکھ کر بہت متاثر ہوئی ہیں۔