بھارت(جیوڈیسک)بھارتی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کیساتھ بہت زیادہ زیادتیاں ہورہی ہیں۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دہلی ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس راجندر سچر نے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔
دہشت گردی کے نام پر مسلمانوں کیساتھ زیادتیاں ہورہی ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان آبادی ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے اور جو ملک اپنی اقلیت کے مسائل کو تسلیم نہیں کرتا اور اس کا حل نہیں نکالتا وہ ہرگز تہذیب یافتہ نہیں کہلاسکتا۔