امریکہ(جیوڈیسک)امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کو موت سے کچھ عرصہ پہلے یہ خوف لاحق ہو گیا تھا کہ کوئی انہیں سٹیج پر پرفارمنس کے دوران گولی مار دے گا۔لاہور: (ویب ڈیسک) یہ بات مائیکل جیکسن کے قریبی دوست جیسن فائفر Jason Pfeiffer نے برطانوی اخبار “دی سن”کو ایک انٹرویو میں بتائی۔
انہوں نے کہا اسی خوف کی وجہ سے مائیکل جیکسن نے لندن کے او ٹو ہال میں کنسرٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف بھی کیا تھا کہ برطانیہ میں اسلحہ کے بارے میں سخت قوانین ہیں۔
جیسن نے کہا مائیکل نے موت سے پہلے اپنے عملے سے اس طرح ملاقات کی جیسے انہیں علم ہو کہ وہ اب کبھی واپس نہیں آئیں گے۔ مائیکل پچیس جون دو ہزار نو کو خواب آور دوا کی زیادہ مقدار کے باعث انتقال کر گئے تھے۔