اسپینش رائڈر جارج لورینزو نے قطر موٹو جی پی جیت لی

Qatar Moto GP

Qatar Moto GP

ورلڈ چیمپئین یاماہا کے جارج لورینزو نے قطر موٹو جی پی جیت کر سیزن کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ دوحہ میں ہونے والی ریس کا آغاز دو مرتبہ کے عالمی چیمپئین جارج لورینزو نے گرڈ میں رہتے ہوئے پہلی پوزیشن سے کیا اور اختتام بھی ٹائٹل کے ساتھ کیا۔

اسپینش رائڈر نے ریس کے آغاز سے ہی حریفوں پر برتری برقرار رکھی اور مقررہ فاصلہ بیالیس منٹ انتالیس اعشاریہ آٹھ صفر دو سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔ لورینزو کے ٹیم میٹ اٹلی کے ویلنٹینو روسی دوسرے نمبر پر رہے۔ موٹو ٹو رائڈر ریس بھی اسپینش رائڈر پال ایسپیرگارو کے نام رہی۔ وہ چالیس منٹ اکتیس اعشاریہ ساتھ آٹھ دو سیکنڈز کے وقت کے ساتھ فاتح رہے۔