کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں پولیس نے جمشید روڈ اور پٹیل پاڑہ میں دو سیاسی جماعتوں کے دفتر سمیت مختلف مقامات پر چھاپیمار کر چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب رینجرز نے بھی لیاری کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کاروائی کر کے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
جمشید ٹان میں علی الصبح پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس میں ایس پی جی کمانڈوز اور خواتین اہلکاروں سمیت ایسٹ زون کے مختلف تھانوں کی نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کے دوران پولیس نے جمشید روڈ بلوچ پاڑہ میں چھاپہ مار کر تین مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔
پھر پولیس کی نفری داخل ہوئی پٹیل پاڑہ کے علاقے دربند بازار میں جہاں دو سیاسی جماعتوں کے د فاتر سمیت مختلف گھروں پر چھاپے مار کر چالیس سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔دوسری جانب رات گئے رینجرز نے لیاری کے علاقے اولڈ کمہار واڑہ اور غلام شاہ لین میں ٹارگٹڈ کاروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔