ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن بلدیہ شرقی کورنگی زون کے فوکل پرسن طارق مغل نے برسات کے بعد کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا
Posted on April 9, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن بلدیہ شرقی کورنگی زون کے فوکل پرسن طارق مغل نے برسات کے بعد کورنگی زون کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ہیلتھ آفیسر کورنگی زون محمد ےٰسین ،پی آر او محمد عامر اوردیگر افسران بھی موجود تھے فوکل پرسن کورنگی زون طارق مغل نے نشیبی علاقوں سے بارش کے جمع شدہ پانی کی نکاسی، نالوں کی صفا ئی اور صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔
اور تمام محکمہ جاتی افسران اور عملے کو سختی کے ساتھ ہدایت جاری کیں کہ بارشوں کے دوران ہائی الرٹ رہا جائے اور موثر اقدمات کے ذریعے عوامی ریلیف کا کام جاری رکھا جائے اور شاہرائوں ، گلی محلوں، اور نشیبی علاقوں میںکسی بھی جگہ سے نکاسی آب کی شکایات موصول ہو تو فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پانی کی نکاسی کے انتظامات کئے جائیں انہو ں نے مذید کہا کہ کورنگی زون انتظامیہ موسم برسات میں کورنگی زون کی عوام کو درپیش مسائل سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اور کسی بھی ایمر جنسی کی صورت حال سے نمٹنے کیلئے کورنگی زون کے تمام متعلقہ محکمے 24 گھنٹے ہائی الرٹ ہیںاور اس سلسلے میں کورنگی زون میں قائم کنٹرول روم جس کا نمبر35070568 ہے جہاں پر کورنگی کی عوام اپنی شکایات درج کراسکتے ہیں اور یہاں پر عملہ ضروری مشینری کے سا تھ کسی بھی ہنگامی صورت سے نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے موجود رہے گا۔