سابقہ حکومتوں نے قوم بہت سی مشکلات سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے ،راجہ یاسر ہمایوں سرفراز
Posted on April 9, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال : اہلیان بھون نے ثابت کردیا کہ بھون پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے گذشتہ روز اہلیان بھون نے تحریک انصاف کی ایک کارنرمیٹنگ منعقد کی میٹنگ کا اہتما م انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن بھون نے کیا میٹنگ میں بٹ برادری و دیگر برادریوں سے تعلق رکھنے والوں نے تحریک انصاف کے ساتھ وابستگی کا اظہار کی۔
ا میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی ناصر بھٹی نے کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے وہ آپ کے درمیان باکردار امیدوار بھیج کر چند ایک پورے کر دئیے ہیں ملک میں تین جماعتوں کا اقتدار متوقع ہے دو مل کر حکومت کر چکی ہیں تیسری ہماری جماعت جو تبدیلی کا پیغام لیکر آئی ہے ملک کو اس وقت ایسے قائد کی ضرورت ہے۔
جو سچا ہو اور دلیر ہواور اس وقت تحریک انصاف کی تمام قیادت دلیر ہے اور حب الوطنی کا مکمل جذبہ رکھتی ہے اس موقع پر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قوم بہت سی مشکلات سے دوچار کر کے رکھ دیا ہے اور سب سے کم آبادی کا ملک ہونے کے باوجود سب سے زیادہ منسٹر لگائے گئے۔
جن کے سالانہ اخراجات کروڑوں روپوںپر پہنچ جاتے ہیںجن کا بوجھ عوام اٹھاتے آرہے ہیں اور پاکستان تحریک انصاف کے پاس ان تمام مسائل کا حل موجود ہے اورمیری آپ سے درخواست ہے کہ تبدیلی اور نیا پاکستا بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا ساتھ دیںمیٹنگ کے آخر میں امیدواروں کے حق میں دعائے خیر کی گئی۔