تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے آج (منگل)جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے

تحریک تحفظ پاکستان کے سربراہ اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان سے آج (منگل)جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن انکی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے اور الیکشن میں تمام دینی جماعتوں سمیت محب وطن سیاسی جماعتوں سے انتخابی الحاق اور امیدواروں کی مشترکہ حمایت کو حتمی شکل دی جائیگی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سربراہی میں پاکستان بچائو اتحاد میں 21سے زائد سیاسی اور مذہبی جماعتیں شامل ہیں اور اس اتحاد میں شامل جماعتوں کے امیدوار پاکستان کے تمام حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

اب اسی انتخابی اتحاد میں شامل سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے امیدواروں کے حتمی اور مشترکہ سپورٹ کے حوالہ سے دونوں قائدین ایک دوسرے کو اعتماد میں لیں گے جبکہ اس ملاقات کے بعد دونوں رہنماء مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔