ممبئی(جیودڈیسک) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کہتے ہیں کہ اگر ان کی آنے والی فلم ایک تھی ڈائن کامیاب ہوئی تو وہ اس کے سیکوئیل میں بھی کام کریں گے۔عمران ہاشمی کی نئی فلم ایک تھی ڈائن جلد ریلیز ہونے والی ہے۔
پراسرار کہانی پر مبنی اس فلم سے عمران ہاشمی کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اب فلم بینوں کا مزاج بدل رہا ہے اور وہ روایتی کہانیوں سے ہٹ کر کچھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
عمران ہاشمی کا کہنا ہے کہ فلم کا دوسرا حصہ بنانے کا فیصلہ فلم کی ریلیز کے بعد کیا جائے گا اور اگر مداحوں کو فلم پسند آئی تو وہ اس کے دوسرے حصے میں بھی ضرور کام کریں گے۔