نصیر آباد(جیوڈیسک)نصیر آباد میں 18 انچ قطر گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد تباہ کر دیا گیا ہے۔سوئی کے قریب مل گزار میں 18انچ قطر گیس پائپ لائں کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔
گیس پائپ لائن تباہ ہونے سے کراچی اور اندرون سندھ میں گیس کی سپلائی معطل ہو گئی ہے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔گیس پائپ لائن ایک ماہ میں تیسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گیس پائپ لائن کی مرمت کے لیے روانہ کر دی گئی ہیں۔