شیرازی برادران نے پیپلزپارٹی سے علیحدگی اختیار کرلی ہے اور قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے شیرازی گروپ کے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیرازی برادران نے آزادحیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ۔
شفقت شاہ شیرازی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رویے سے دلبرداشتہ ہیں،این اے237سے ریاض شاہ شیرازی الیکشن لڑیں گے،پی ایس 84 سے شیرازی گروپ کے سربراہ اعجازشاہ شیرازی الیکشن لڑیں گے۔
شیرانی برادران کے ہمران پیپلزپارٹی کے رہنماغلام قادرملکانی نے بھی پیپلزپارٹی چھوڑتے ہوئے ملکانی گروپ کو بھی شیرازی گروپ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اویس مظفرٹپی کے خلاف غلام قادرملکانی یا ان کے بھائی امیدوارہوں گے۔ شیرازی برادران نے11مارچ 2013کوپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا تھا۔