لندن(جیوڈیسک)پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے شادی کے بعد لندن میں پہلا کامیاب کنسرٹ کیا جس میں بارہ ہزار سے زائد شائقین نے شرکت کی جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر انکے مداحوں کی تعداد پچاس لاکھ ہو گئی ہے۔
پاپ گلوکار عاطف اسلم نے لندن کے سب سے بڑے ہال “او ٹو” میں کنسرٹ کیا انکے ہمراہ بالی ووڈ اداکاراں بپاشا باسو اور ملائکہ اروڑا نے بھی پرفارم کیا۔ منتظمین کے مطابق بارہ ہزار سے زائد لوگوں نے عاطف کے گانے سنے اور انہیں دل کھول کر داد دی۔
کنسرٹ دیکھنے والوں میں عاطف کے بھارتی اور بنگلہ دیشی مداحوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ بپاشا اور ملائکہ نے “منی بدنام ہوئی” اور “نو اینٹری” پر رقص کیا جسے دیکھنے والے جھوم اٹھے۔ لندن کے دورے پر عاطف کے ہمراہ انکی اہلیہ بھی ہیں۔