فیصل آباد : لوڈ شیڈنگ،تاجر تنظیموں نے آج دھرنے کا اعلان کر دیا

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد(جیوڈیسک)فیصل آباد کی تاجر تنظیموں نے فیسکو کی جانب سے جاری کردہ بجلی لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول مسترد کرتے ہوئے آج سے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔انجمن تاجران کے سٹی صدر خواجہ شاہد رزاق کے مطابق فیسکو نے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے۔

جو کسی صورت قبول نہیں۔خواجہ شاہد رزاق نے اعلان کیا کہ گیارہ اپریل کو تاجر احتجاجی ریلیاں نکالیں گے اور چوک جی ٹی ایس میں دھرنا دیا جائیگا۔تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کاروبار زندگی تباہ ہو چکے ہیں اور روزانہ کروڑوں روپے کے نقصانات ہو رہے ہیں۔