انتخابات میں سابقہ ناکام و کرپٹ قیادتوں کامکمل احتساب اور فریش قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا
Posted on April 10, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : آلودگی انسانی زندگی کیلئے خطرات پیدا کررہی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی میں روز افزوں ہونے والا اضافہ اوزون کی سطح کو تباہ کررہا ہے جو دنیا کے مستقبل کیلئے انتہائی خطرات کا باعث ہے اسی طرح پاکستان کی فضائی آلودگی نے عوام کو مختلف امراض سے دوچار کررکھا ہے ۔
غذائی ملاوٹ نے ان سے صحت و قوت چھین لی ہے سیاسی آلودگی امن وانصاف کو ناپید کرچکی ہے ور آلودہ قیادت قوم سے اطمینان خوشحالی اور زندہ رہنے کے حق کے ساتھ مستقبل کا تحفظ بھی چھین رہی ہے۔
نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فاؤنڈیشن (NGPF)کے چیئرمین عمران چنگیزی نے فارن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محفوظ مستقبل کیلئے عوام کو سیاست کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے آلودہ سیاسی قیادت سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔
ایسی فریش قیادت کا انتخاب کرنا ہوگا جو حقیقی معنوں میں ملک وقوم سے
مخلص ہواور اس کا کردارو سابقہ ریکارڈ اس بات کا ضامن ہو کہ وہ بر سرا قتدار آنے کے بعد کرپشن کرنے کی بجائے کرپشن روکے گی ذاتی و گروہی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیگی ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کیلئے امن یقینی بنائے گی۔
انصاف ومساوات کا معاشرہ قائم کرے گی اور اگر سیاست کی غلاظت صاف کرنے میں کوتاہی کی گئی تو وہ تعفن پھیلے گا کہ سانس لینا اور جینا دوبھر ہوجائے گا۔