اگر لوگ قبیلہ ،برادری کی سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلہ کرے تو ملک سے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا صفایا ہو جائے گا
Posted on April 10, 2013 By Noman Webmaster اسلام آباد
اسلام آباد : مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن راولپنڈی کے نامزد امید وار حلقہ این۔اے 55سید سعید الحسن رضوی نے کہا۔ کہ ملک میں ترقی ،خوشحالی ،اور روشن مستقبل کے لئے ضروری ہے کہ عوام اپنے حقیقی نمائندوں کو پہچانیں اور ووٹ کی طاقت سے اپنے مستقبل کا تعین کریں۔
انصاف ،روزگار اور خوشحالی سب کی دہلیز تک پہنچے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ کے مختلف علاقوں ،جن میں ڈھوک رتا، ہنگت پورہ ،بنگش کالونی ،اور خیابان سر سید کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرکوآرڈینٹرز ایس ۔ایچ نقوی،غلام عباس کاظمی ،حسن رضوی ،خرم زیدی ،بھیا جاوید ،سید صبیح حیدر ،سید یاسر زیدی ،ذوالقرنین حیدر ،مختار بلوچ ،راجہ زوار حسین،ملک گلزار حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
سعید الحسن رضوی نے کہا ،کہ عوام کو ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندے منتخب کرنے کا موقع ملا اگر لوگ قبیلہ ،برادری کی سیاست سے بالاتر ہوکر فیصلہ کرے تو ملک سے لوٹ کھسوٹ کرنے والوں کا صفایا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ،ایک طرف قتل وغارت گری کا بازار گرم ہے۔تو دوسر ی جانب مہنگائی اور بے روز گاری عروج پر ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمپین کے حوالے سے لیڈی وونگ کا قیام بھی تشکیل دے دیا گیا ،جو گھر گھر جا کر سیاسی عمل کو آگے بڑھائے گا۔