پرویز مشرف اور انکے حواریوں کو بدترین شکست دینگے جبکہ پاکستانی قوم سابق آمر اور ڈکٹیٹر کو اب نہ ملک سے بھاگنے دے گی،ڈاکٹرر فیق غنچہ

اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-49 ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اور انکے حواریوں کو بدترین شکست دینگے جبکہ پاکستانی قوم سابق آمر اور ڈکٹیٹر کو اب نہ ملک سے دے گی اور نہ ہی الیکشن سے ہر طرف سے بدترین شکست پرویز مشرف کا مقدر بن چکی ہے۔

اسلام آباد میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ نے کہا کہ میرے حلقہ میں عوام کو وہ دن بھی یاد ہیں جب ایک سابق آمر نے حکمرانی کے نشہ میں لال مسجد پر چڑھائی کردی تھی اور سینکڑوں بے گناہ معصوم بچوں اور بچیوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنایا تھا۔

اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ توہین آمیز رویہ بھی باشعور پاکستانی عوام اب تک نہیں بھولے یہی وجہ ہے اسلام آباد کی عوام سابق آمر اور ڈکٹیٹر سے بدلہ لینے کے لیے بے تاب ہے۔