لاہور(جیوڈیسک)لاہور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو لوڈشیڈنگ کے اندھیروں سے نکالنا چاہتے ہیں، ملک کو ظلمت کے اندھیروں سے نکالنے کا عزم لیکر انتخابی میدان میں اتریں گے۔
مہنگائی میں پسے عوام نے ہاتھ مضبوط کئے تو بیروزگاری اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پالیں گے ۔رائیونڈ میں پاکستان میں مقیم ترکی کے سفیر بابر حزلان نے صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماوں نے ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے ترک سفیر سے میٹرو بس سروس منصوبے میں ترکی کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ، نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ ملکی معیشت کو مظبوط بنانا چاہتے ہیں۔ آئندہ حکومت کرنے کا موقع ملا تو برادر ملک ترکی کیساتھ توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔