تلہ گنگ کی خبریں 09.04.2013

تلہ گنگ روز نا مہ نئی بات نے بے تحا شاہ لو ڈ شید نگ پر ایک عوامی سر وے کیا

تلہ گنگ (سر وے رپو ر ٹ :ملک ارشد کو ٹگلہ سے )تلہ گنگ روز نا مہ نئی بات نے بے تحا شاہ لو ڈ شید نگ پر ایک عوامی سر وے کیا جس میں لو گ پیپلز پا ر ٹی اور اس کے اتحا دی حکو مت کے خلا ف بھڑک ا ٹھے اور روز نامہ نئی با ت کے سر وے میں محمد اقبا ل ،فا روق ا حمد ،و قا ر احمد ، منصو ر ،ثا قب ،زوار احسین، ملک فا روق ،عمر ان ،امتیا ز ا حمد،عمر حبیب ،ارشا د شاہ ،نو ر دین ،غلا م محمد ،مہر خا ن ،نثا ر محمود ،عبد المعز ،شہیر ا حمد ،اسد ،طا رق محمود،اکرام ،سلطا ن ،یا سر ،حا فظ عبد الر حمن ،محمد نعیم ،وحید ا حمد اپنے خیا لا ت کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نگران حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے۔ اگر نگران حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئی تو تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔کیونکہ بدترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کاروبار تباہ کر کے رکھ دئیے ہیں۔ اور غریب فاقوں مجبور ہو چکا ہے۔ زوار،فا روق،عمر حبیب ،غلا م محمد ،محمد نعیم اور محمد اقبا ل کا کہنا تھا کہ ملک میں جموریت کی بجائے صدارتی نظام چلایا جائے۔ جمہوریت میں ایم پی اے اور ایم این ایز کی تنخواہیں اور مراعات روزانہ ایک ارب سے زیادہ بنتے ہیں۔ اگر یہی پیسہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے خرچ کیا جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے۔ اکر ام ،منصو ر ،ثا قب ،امتیا ز ا حمد ،ارشا د شا ہ ،طا رق محمو د،یا سر کا کہنا ہے کہ ملک کا نظام چلانے کیلئے ایک صدر اور چار گورنر ہی کافی ہیں۔ ایم پی اے ، ایم این اے بننے والے افراد الیکشن پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں اور بعد میں اپنی آنے والی نسلوں کو سنوارنے میں لگے رہتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سابق اراکین اسمبلی ،ماموں بھانجا پھر ایک ہو گئے،سردار فیض ٹمن ”ن” لیگ کے امیدوار ممتاز ٹمن کی حمایت کریں گے
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)سابق اراکین اسمبلی ،ماموں بھانجا پھر ایک ہو گئے،سردار فیض ٹمن ”ن” لیگ کے امیدوار ممتاز ٹمن کی حمایت کریں گے،ممتاز ٹمن کی این اے اکسٹھ میں پوزیشن ایک بار پھر مضبوط ہو گئی،تفصیلات کے مطابق سابق ایم این اے اور پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنماء سردار محمد فیض ٹمن کے اپنے ماموں ن لیگ کے رہنماء سابق ایم این اے سردار ممتاز خان ٹمن سے کا فی عرصہ سے اختلافات چلے آرہے تھے۔تاہم گزشتہ روز ذرائع کے مطابق سردار محمد فیض ٹمن نے اپنے ماموں سے ملاقات کی اور گلے شکووں کے بعد سردار محمد فیض ٹمن نے حلقہ این اے 61سے ن لیگ ٹکٹ کے امیدوار ممتاز ٹمن کی حمایت کر دی اور اپنے پورے گروپ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا بھی عندیہ دے دیا۔سردار فیض ٹمن جلدن لیگ کے امیدوار سردار ممتاز ٹمن کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔وا ضح رہے کہ 2008میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سر دار فیض ٹمن نے مسلم لیگ ق کے امید وار چو ہد ری پر ویز الہی کو ایک دلچسپ مقا بلے کے بعد شکست دی تھی ۔تلہ گنگ کی سیا سی مید ان میں سر دار فیض ٹمن کو ایک شیر سمجھا جا تا ہے ۔چو ہد ری پر ویز الہی سے سر دار فیض ٹمن کو ایک نفسا تی بر تر ی حا صل ہے ۔ الیکشن میں سر دار ممتا ز خا ن ٹمن کے سا تھ ہو نے سے مسلم لیگ ق کو کا فی مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ ے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایاز امیر کی جانب سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے
تلہ گنگ(تحصیل رپو ر ٹر)ایاز امیر کی جانب سے داخل کئے گئے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ،الیکشن ٹریبونل نے ایاز امیر پر لگائے جانیوالے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ ریٹرننگ افسر نے حلقہ این اے 60 چکوال سے ایاز امیر کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تھے۔کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد ایاز امیر نے کہا کہ میرا کیس دوسرے امیدواروں سے مختلف تھا،اخبارمیں ایک کالم میں اپنے رائے دی تھی جس کے باعث کاغذات مسترد کیے گئے تھے۔ایا ز امیر کے کا غذات نا مز دگی منظو ر ہو نے کے بعد تلہ گنگ میں لیگی رہنما ئو ں نے جشن منا یا اور مٹھا ئیا ں تقسیم کی ۔اس مو قع پر لیگی
رہنما ئو فا روق اعوان نے میڈ یا کو بتا یا کہ ضلع چکوال میں مسلم لیگ ن کے تما م نا مز د امید وار کا میا ب ہو ں گے اور ضلع چکوال کی عوام لیگی ہو نے کا ثبو ت دے گی۔