لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمشید دستی کی ضمانت منظور کرلی، جبکہ جرمانہ معطل کرنے کی درخواست کی بھی منظوری دے دی گئی۔ جمشید دستی کی جعلی ڈگری کیس میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت لاہورہائیکورٹ ملتان بینچ کے دو رکنی بینچ نے کی۔
وکلا کے دلائل کے بعد عدالت نیسابق رکن اسمبلی جمشید دستی کی اپیل منظور کرتے ہوئے ضمانت دے دی جبکہ جرمانہ معطل کرنے کی درخواست بھی منظور کرلی۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
مظفر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو مقامی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں تین سال قید اورپانچ ہزار جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ سزا یافتہ ہونے پر مظفرگڑھ حلقہ این اے ایک سو ستتر اور ایک سو اٹھہترسے ان کے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے تھے۔