لندن(جیوڈیسک) برطانیہ کے علاقے نارتھ ویلز میں شدیدسردی کے باعث سیکڑوں بھیڑیں ہلاک ہوگئیں،نارتھ ویلز میں 15 دن کی برف میں دبے ہوئے بھیڑوں کو ریسکیو بھی کیا جارہا ہے۔
برطانیہ میں اس مارچ کو 50 سالہ تاریخ کا سرد ترین مہینہ کہاجارہا ہے، یورپی یونین کے قواعد کے مطابق لائیو اسٹاک کے ضائع ہونے پر ا نہیں معاوضہ کی ادائیگی ہوتی ہے، تاہم اب ایسا نہیں ہورہا، اسکاٹ لینڈ اور نارتھ آئیرلینڈ کی طرح Welsh کے کسان اپنے نقصان کا معاوضے کا مطالبہ کررہے ہیں۔