فلم ایک تھی ڈائن کے دو ڈائیلاگ پرومو ریلیز

Ek Thi Daayan

Ek Thi Daayan

ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی این جی ٹی بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی کی تھرل،ہارر اور رومانس پر مبنی نئی فلمایک تھی ڈائنکے دو ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایت کارکنان آئیر کی اس فلم میں عمران کے ساتھ کونکنا سین شرما بحیثیت ہیروئن جبکہ کالکی کوچلن اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔

بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو ایکتا کپور، شوبھا کپور اور وشال بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وشال نے فلم کی کہانی تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی ترتیب دیا ہے۔ہارر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم رواں سال18اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی تشہیری مہم شروع کردی گئی ہے۔