اپیلٹ بینچ لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار ایاز امیر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر چکوال کا حکم کالعدم قرار دے دیا
Posted on April 10, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
چکوال (اعجاز بٹ) اپیلٹ بینچ لاہور ہائی کورٹ نے بدھ کے روز مسلم لیگ (ن) کے حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار ایاز امیر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر چکوال کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ راجہ سلیمان اکرم ایڈووکیٹ نے ایاز امیر کی پیروی کرتے ہوئے ایپلٹ بینچ کو بتایا کہ ایاز امیر کے کالموں میں کسی جگہ بھی شراب پینے کی تصدیق نہیں ہوئی۔
جبکہ اعتراض کنندہ خواجہ بابر سلیم محمود کے وکیل خواجہ خالد فاروق نے کہا کہ ریٹرننگ افسر نے ہمارے نظریہ پاکستان کے حوالے سے آرٹیکل 63G کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے جبکہ ریٹرننگ افسر کی عدالت میں ایاز امیر کے خلاف نظریہ پاکستان کی مخالفت ثابت ہو گئی تھی۔ سماعت کے دوران جسٹس ماموں رشید نے ریٹرننگ افسر کے حکم جس میں اُنہوں نے شراب کو ام الحبائث کے حوالے سے استفسار کیا۔
جسٹس رؤف شیخ نے کہا کہ ہم نے یہ پٹیشن مختصر وقت میں نبٹانی ہے، باقی کوئی معاملات ہیں تو وہ الیکشن کے بعد بھی منظر عام پر لائے جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر عدالت کھچا کھچ بھری ہوئی تھی اور خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ نے سورة المائدہ کی کاپی بھی پیش کی۔