ابوجا (جیوڈیسک)یورپی یونین کا مالی میں افریقی فورس کے لئے پچاس ملین یورو کی امداد دینے کا وعدہ یورپی یونین نے مالی میں اسلام پسند باغیوں سے لڑائی میں مددگار افریقی فورس کے لئے پچاس ملین یورو دینے کا وعدہ کیا ہے۔
بین الاقوامی برادری نے اس فورس جو بین الاقوامی معاون مشن برائے مالی (اے ایف آئی ایس ایم اے) کے طور پر جانی جاتی ہے کی مدد کے لئے جنوری میں445 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
مغربی افریقہ کے رہنمائوں نے قبل ازیں طویل المیعاد رقوم کی ضروریات کا تخمینہ 950 ملین ڈالر لگایا تھا۔ نائیجیریا میں یورپی یونین کے وفد کے سربراہ ڈیوڈ میک رائی نے کہا جہاں تک اے ایف آئی ایس ایم اے کی مدد کرنے کا تعلق ہے۔
یورپی یونین نے ساحل اور بالخصوص مالی میں سرگرم عمل مجرمانہ گروپوں اور دہشتگردوں کی سرگرمیوں کے قلع قمع کے ضمن میں اہم کردار ادا کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔