ہیلی بیری کی فلم دی کال کے پریمیئر میں شرکت

Halle Berry

Halle Berry

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری اپنی تھرلر فلم “دی کال” کے پریمیئر کے لئے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچ گئیں۔ ریڈ کارپٹ پر ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے چھیالیس سالہ ہیلی بیری نے امید ظاہر کی کہ فلم دیکھنے والے اپنی کرسیوں سے اچھل پڑیں گے۔

سابق ماڈل نے کہا کہ ہالی ووڈ میں پہلی بار کسی فلم میں دو ہیروئنیں ہیں۔ فلم میں ایک لڑکی دوسری کو بچانے کی کوشش کرتی ہے جو ہالی ووڈ کی دوسری فلموں کی کہانی سے مختلف کیونکہ ہر فلم میں ہیرو ہیروئن کو بچانے آتا ہے۔

فلم دی کال میں ہیلی بیری نے ایک ٹیلی فون آپریٹرکا کردار ادا کیا ہے جو اغوا ہونے والی ایک لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔