ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اور وزارت صنعت میں تنازعہ شدید ہوگیا

Utility Store

Utility Store

اسلام آباد (جیوڈیسک)ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز اوروزارت صنعت میں تنازعہ شدت اختیارکرگیا۔ وزارت کی جانب سیکنٹریکٹ خاتمے کے احکامات جاری کرنے پرایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز نے چارج چھوڑنے سے انکار کردیا اوراسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا جس پرعدالت نے حکم امتناعی جاری کرکے وزارت کے احکامات کومعطل کردیا ہے۔

ایم ڈی میجرجنرل ریٹائرڈ ملک محمد فاروق نے اسلام آباد میں دائر کی جانیوالی رٹ میں موقف اختیارکیا ہے کہ نگران حکومت غیرمنتخب ہے مجھے ہٹانے کااختیارنہیں رکھتی۔