اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے لئے پارٹی ٹکٹوں کا اعلان آج کیا جائے گا، ٹکٹوں کی تقسیم میں جیالوں اور پارٹی ورکرز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔حضرت بابا فرید الدین گنج شکر کے گدی نشین دیوان احمد مسعود نے زرداری ہاس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے رہنماں فریال تالپور اور منظور احمد وٹو سے ملاقات کی اور آئندہ انتخابات کے دوران اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حلقوں میں انتخابی جلسوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری بھی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر میاں منظور وٹو نے کہا کہ نگران وزرا کو زیب نہیں دیتا کہ وہ جابنداری کا مطاہرہ کریں۔
نگران وزیر داخلہ نے مخسوص سیاسی جماعت کے قائد کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر کے جانبداری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر نوے فیصد سے زائد معاملات طے پا گئے ہیں۔