سبط جعفر شہیدوں کے ہر اول دستے میں شامل ہونگے۔علامہ عون محمد نقوی ،سبط جعفرکی تالیفات اشعار اور کاوش کی شخصیت کا سرمایا سمجھا جائے حیدر عباس

کراچی : جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کہا ہے کہ پروفیسر سبط جعفر نے اپنی ساری زندگی علم کے فروغ کے لئے وقف کرکے اپنے آپ کو علم کی دنیا میں ہمیشہ کے لئے امر کردیا۔

سبط جعفر تعلیم کے پروفیسر اور سوز خوانی کے استاد تھے ،سبط جعفر کی کمی ہر شعبے میں ہمیشہ محسوس کیا جاتا رہے گا ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس کے صدر علامہ عباس کمیلی نے حیدرویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مسجد و امام بارگاہ حسینی کورنگی نمبرڈھائی میں پروفیسر سبط جعفر کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجتماع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے علامہ عون نقوی ،ارتضیٰ جونپوری ،حیدر عباس ،پیپلز پارٹی کے رہنماء سید سہیل عابدی ،ڈاکٹر ریحان اعظمی،مقصود عالم،پروفیسر سبط جعفر کے داماد سید اظفر زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عون محمد نقوی نے کہاکہ شہادت ملت جعفریہ کو ورثے میں ملی ہے ہمیں بم باندھ کر شہید ہونے کا درس نہیں دیا گیا۔

بلکہ لبیک یاحسین کہہ کر شہید ہونے پر فخر محسوس کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ملت جعفریہ کی نشل کشی کا سلسلہ بند کیا جائے اور سبط جعفر شہید سمیت ملت جعفریہ کے دیگر شہداء کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن چیئر مین حیدر عباس نے نے کہاکہ سبط جعفر کی تالیفات ،اشعار اور کاوش کی شخصیت کا سرمایا سمجھا جائے تقریب سے دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں پروفیسر سبط جعفر کی علمی اور مذہبی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

Haider Abbas

Haider Abbas