سمندر پار پاکستانیوں کا ووٹ ،قانون سازی کا حکم

Supreme Court

Supreme Court

پاکستان(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق دینیکے لئے فوری قانون سازی کا حکم دے دیا، الیکشن کمیشن نے سعودی عرب اور امریکا سمیت دس ملکوں میں ووٹ ڈالنے کی تجویز دے دی۔

سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی ۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق تمام سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا مشکل ہے، کیونکہ پولنگ اسٹاف کے انتظامات کیلئے بھی کافی وقت درکار ہے اور دس لاکھ سمندرپار پاکستانیوں کے پاس مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ ہی نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے رپورٹ میں دس ملکوں میں ووٹ ڈالنے کی سہولت دینے کی تجویز دی، جن میں سعودی عرب ،امریکا ،برطانیہ،آسٹریلیا،یو اے ای، عمان بحرین، اور کینیڈا شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کاکہنا تھا دس ملکوں میں دو دو پولنگ اسٹیشنز قائم کیئے جائیں گے۔

جس پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمینش کو سمندرپارپاکستانیوں کے ووٹ کیلئے فوری قانونی سازی کا حکم دیا اور تجویز کردہ رپورٹ وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا خوشی کی بات ہے سمندر پار پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ سپریم کورٹ نے اگلی سماعت میں الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کرلی۔