اداکارہ سشمیتا سین اور وسیم اکرم کی شادی کی خبریں ایک بار پھر گرم

Sushmita Sen Waseem Akram

Sushmita Sen Waseem Akram

ممبئی(جیوڈیسک)بھارتی ویب سائٹ نے دعو ی کیا ہے کہ بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم رواں ماہ کے آخر میں دبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں اسٹارز کو ممبئی کے پوش ہوٹلوں میں اکٹھے دیکھا گیا ہے۔ بھارتی ویب سائٹ کے مطابق دونوں دبئی میں شادی کے بعد وہیں رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس بارے میں جب اداکارہ کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا۔

تو انھوں نے کہا کہ سشمیتا 24 اپریل کو ممبئی میں ایک شو میں شرکت کریں گی۔ انکے لیے فوری طور پر دبئی جانا ممکن نہیں ۔ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ سشمیتا اور وسیم اکرم کی شادی کی خبریں میڈیا میں آچکی ہیں۔