چکوال کی حبریں 11.04.2013

آزاد پینل کے سربراہ اور حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ہم شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں
چکوال (نمائندہ خصوصی) آزاد پینل کے سربراہ اور حلقہ این اے 60 کے اُمیدوار سردار غلام عباس نے کہا ہے کہ ہم شرافت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں۔ ہمارا ماضی اور حال آپ کے سامنے ہے اور ہم نے عوام کی خدمت کی ہے اور اس حوالے سے عوامی عدالت میں 11 مئی کو حاضر ہو رہے ہیں۔ وہ محلہ اسلام آباد بھون میں بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر اعجاز حسین فرحت نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد دین نے اپنی برادری کے ہمراہ سردار گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا اور یقین دلایا کہ 11 مئی کو یہاں سے آزاد پینل کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔ قبل ازیں کھائی روڈ کی ملک برادری نے بھی سردار غلام عباس کے اعزاز میں استقبالیہ منعقد کیا جس میں ملک ناصر محمود، محمد شریف، ملک واصد عمران (فوجی ہوٹل والے)، ملک غلام اسلم، محمد یعقوب، ملک غلام حسین، عمران ملک، رضوان ملک، حیات ملک اور دیگر سرکردہ افراد نے سردار غلام عباس کا استقبال کیا۔ سردار غلام عباس نے یقین دلایا کہ عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دفاعی تجزیہ نگار لیفٹننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو موجودہ مسائل سے نجات دلا سکتی ہے
چکوال (نمائندہ خصوصی)دفاعی تجزیہ نگار لیفٹننٹ جنرل (ر) عبد القیوم نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت ہی ملک کو موجودہ مسائل سے نجات دلا سکتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 11 مئی کے الیکشن میں 18 کروڑ عوام کی نظریں نواز شریف پر ہیں۔ وہ قصبہ ڈھوک دندی میں انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔ جلسے سے حلقہ پی پی 20 کے اُمیدوار چوہدری لیاقت علی خان اور دیگر عمائدین نے بھی خطاب کیا۔ جنرل عبد القیوم اور چوہدری لیاقت علی خان جب ڈھوک دندی پہنچے تو اُن کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ جنرل عبد القیوم نے کہا کہ پارٹی کی ہائی کمان نے اُمیدواروں کی فہرست مکمل کر لی ہے اور آئندہ چند دنوں میں ٹکٹوں کی باضابطہ تقسیم کا اعلان ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع چکوال میں بھی
دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی کے اُمیدواروں کا فیصلہ پارٹی کارکنوں کے جذبات کو مدنظر رکھ کر ہو گا۔ چوہدری لیاقت علی خان نے کہا ضلع چکوال مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے اور میاں نواز شریف کے نامزد کردہ اُمیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور مسلم لیگ کا روایتی چھکا لگے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلوان گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20شیخ وقارعلی کی دھواں دھار انتخابی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں
چکوال (نمائندہ خصوصی)پہلوان گروپ کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی20شیخ وقارعلی کی دھواں دھار انتخابی مہم نے مخالفین کی نیندیں حرام کردیں،ضلع چکوال کے ”دل”چھپڑ بازار ،ملحقہ کاروباری مراکز اورمارکیٹوں میں ڈور ٹوڈور مہم کی دھوم حلقہ سمیت ضلع بھر میں مچ گئی،تفصیلات کے مطابق شیخ وقارعلی نے گذشتہ روز اپنی انتخابی مہم کے سلسلہ میں چھپڑ بازار،گلی سیدی ہوٹل،گلی ڈاکٹر شہناز جنجوعہ،عباسی مارکیٹ،آصف مارکیٹ،حیدری مارکیٹ،مدینہ مارکیٹ،گلی کوثر پان والی،پاکستان مارکیٹ،مین بازار،جنرل مارکیٹ ،صرافہ بازار،سنہری مسجد بازار،گوشت مارکیٹ،گلی مسجد اہلحدیث،مقبول مارکیٹ،گلی لیڈی ڈاکٹر ملک نثار اور ملحقہ کاروباری مراکز و مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجربرادری و دکانداروں سے فرداََ فرداََ ملاقاتیں کی،شیخ وقارعلی نے جب بابِ چکوال سے اپنے انتخابی دورہ کا آغاز کیا تو بابِ چکوال پر سینکڑوں کی تعداد میں دکانداروں اور شہریوں نے ان کا تاریخی استقبال کیا ،ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران شیخ وقارعلی جہاں جہاں پہنچے وہاں تاجروں نے ان پر پھولوں کی منوں پتیاں نچھاور کیں ،شیخ وقارعلی کو مالائیں پہنائی گئیں،اس موقع پر مذکورہ تمام کاروباری مراکز کے تاجروں،دکانداروں،سول سوسائٹی اور یہاں خریداری کیلئے آئے ہوئے حلقہ پی پی20کے مختلف دیہاتوں سمیت ضلع بھر سے آئے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں بزرگوں،نوجوانوں اور خواتین کی جانب سے شیخ وقارعلی کی بھرپور پذیرائی کی گئی اور چکوال کی تمام تاجر برادری ،سول سوسائٹی اور شہریوں نے آئندہ الیکشن کے حوالے سے شیخ وقارعلی کو اپنے ہر ممکن تعاون اور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چکوال عمر جہانگیر کی ہدایت پر جمعرات کے روز ٹی ایم او عابد حسین ملک، ٹی او آر آفتاب چوہان نے ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا
چکوال (نمائندہ خصوصی) ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے چکوال عمر جہانگیر کی ہدایت پر جمعرات کے روز ٹی ایم او عابد حسین ملک، ٹی او آر آفتاب چوہان نے ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا۔ اُنہوں نے تلہ گنگ روڈ، تحصیل چوک، جہلم روڈ، پنڈی روڈ پر پائے جانے والے تمام ناجائز تجاوزات کا اپنے عملے کے ہمراہ خاتمہ کر دیا۔ متعدد تاجروں کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ یہاں پر لگائے جانے والے ٹھیوں کا بھی خاتمہ کر دیا گیا اور ریڑھیوں کو بھی قبضہ میں لے لیا۔ ٹی ایم او عابد حسین ملک نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر عمر جہانگیر کی واضح ہدایات پر یہ آپریشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ جلد ہی چھپڑ بازار اور ملحقہ گلیوں میں پائے جانے والے ناجائز تجاوزات کا بھی خاتمہ کر دیا جائے گا جبکہ اُنہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ ازخود تجاوزات کا خاتمہ کر دیں اور شہر کو صاف ستھرا بنانے کے لئے تاجر اور شہری ٹی ایم اے سے تعاون کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے والے 7 دُکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا
چکوال (نمائندہ خصوصی)پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے اشیائے خوردونوش مہنگے داموں بیچنے والے 7 دُکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔ گرفتار شدگان میں شبیر ولد خان بہادر ساکن محلہ عثمان آباد، عدنان ولد یٰسین ساکن تترال، میر بالی ولد سلائی ساکن جبیرپور، اصغر ولد غلام محمد، نور اللہ ولد خالق، عارف ولد اللہ رحیم اور فیصل ولد محبوب شامل ہیں۔ اے ایس آئی عبد الجلیل نے ملزمان کے خلاف پرائس کنٹرول ایکٹ کا مقدمہ درج کر کے اُن کو جوڈیشل حوالات بھجوا دیا۔
چکوال (نمائندہ خصوصی)قصبہ ماڑی تھانہ صدر کے علاقے میں لاہور، اسلام آباد موٹروے سے قیمتی درخت چوری کر لئے گئے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر موٹروے نعیم اختر نے پولیس کو بتایا کہ یہ واردات محمد علی ولد خان بہادر اور لیاقت علی ساکن ماڑی نے کی ہے۔ سب انسپکٹر نذر حیات نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت چکوال یاور حسین نے جمعرات کے روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا دورہ کیا
چکوال (نمائندہ خصوصی)ایڈمنسٹریٹر ضلعی حکومت چکوال یاور حسین نے جمعرات کے روز اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال کا دورہ کیا اور وہاں پر طبی سہولیات اور صفائی کا جائزہ لیا۔ ایم ایس ڈاکٹر عالمگیر نوابی نے اس ضمن میں تفصیلات بتائیں۔ بعدازاں ڈی سی او چکوال نے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 1 چکوال کا بھی معائنہ کیا اور سکول انتظامیہ کو صفائی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ انسدادِ ڈینگی کے حوالے سے بھی طلباء میں آگاہی اور شعور پیدا کیا جائے۔