ایران: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی

Iran

Iran

تہران(جیوڈیسک)ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی حصے میں آنے والے زلزلے سے کم از کم 37 افراد ہلاک اور 850 زخمی ہو گئے ہیں۔امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین تھی اور اس کا نشانہ بوشہر کا علاقہ بنا۔

ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ منگل کی شام مقامی وقت کے مطابق چار بج کر بائیس منٹ پر دس کلومیٹر کی گہرائی میں آیا اور اس کا مرکز ساحلی شہر بوشہر کے جنوب میں کاکی نامی قصبہ تھا۔بوشہر میں ایران کا واحد جوہری بجلی گھر واقع ہے تاہم ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی گھر زلزلے سے متاثر نہیں ہوا۔

اور معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں لیکن اندھیرے کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔بوشہر کے گورنر کے مطابق زلزلے سے 200 خاندان اور 700 مکانات متاثر ہوئے ہیں۔