بالی ووڈ انڈسٹری سوسال کی ہوگئی

Bollywood

Bollywood

ممبئی (جیوڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری سوسال کی ہوگئی۔ فلمی دنیاکے تین بادشاہوں نے ایک ساتھ میگزین کے کور پر جلوے بکھیر دئے۔ ممبئی میں شاہ رخ خان نے میگیزن لانچ کردیا۔ فلم فیئر میگزین کی لاچنگ میں شاہ رخ خان نیاس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ وہ لیجینڈ اداکاروں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

کنگ خان کہتے ہیں کہ بالی ووڈ میں جو کچھ سیکھا وہ دلیپ کمار اور امیتابھ بچن سے ہی تو سیکھا ہے۔ اسی لئے ان دونوں اداکاروں کے ساتھ میگزین کوور کا حصہ بننا ان کے لئے فخر کاباعث ہے۔ شاہ رخ خان اب تک اٹھارہ فلم فیئر ایوارڈز لینے والے واحد اداکار ہیں جنہیں سب سیزیادہ ایوارڈزکا حقدارٹھہرایا گیا ہے۔