آزاد کشمیرکی خبریں 11.04.2013
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster میرپور / کشمیر
لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹرپر پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگوں میں دفاعی حصار کا کردار ادا کرنے والی مقامی آبادی کے 200گھرانے اپنا گھر بار زمینیں آرمی کودیکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور
بھمبر(جی پی آئی)لائن آف کنٹرول بنڈالہ سیکٹرپر پاک بھارت کے درمیان ہونے والی جنگوں میں دفاعی حصار کا کردار ادا کرنے والی مقامی آبادی کے 200گھرانے اپنا گھر بار زمینیں آرمی کودیکر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور آرمی اور حکومت کی طرف سے متعدد بار معاوضے کی فائلیں بننے کے باوجود معاوضے سے محروم متاثرہ خاندانوں کا ارباب اختیار سے رہائش کیلئے متبادل جگہ فراہم کرنے کامطالبہ تفصیلات کیمطابق ضلع بھمبر کے سرحدی علاقہ میں LOCپر واقع بنڈالہ سیکٹر کے موضع جات گڑھی ،ریکا گڑھا ،پینگا کے سیکٹروں گھرانوں نے 1971کی پاک بھارت جنگ سے لیکر تاحال اپنے گھراورقیمتی زمینیں پاک فوج کو دفاع مورچے قائم کررکھے ہیں متاثرہ خاندانوں کو نہ تو متبادل رہائشی جگہ فراہم کی گئی اور نہ ہی انہیں زمینوں کا معقول معاوضہ فراہم کیا گیا جس کے باعث متاثرہ خاندان دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں متاثرین نے صحافیوں کو بتایاکہ ہم نے اپنے گھر بار اور کھیتی باڑی والی زمینیں ملک کے دفاع کیلئے آرمی کو دیں لیکن ہمیں نہ تو آرمی کی طرف سے اور نہ ہی حکومت آزادکشمیر کی طرف معاوضہ ملا اور نہ ہی رہائش کیلئے متبادل جگہ فراہم کی گئی جبکہ کئی ایک بار پٹواری حضرات خانہ پری کرنے کیلئے فارم بھر کر لے گئے لیکن ابھی تک کوئی معاوضہ نہ مل سکا متاثرین نے چیف آف آرمی سٹاف اور حکومت آزادکشمیر سے متبادل رہائشی جگہ اور معاوضہ فراہم کرنے کامطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار فراز خان سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی منعقد ہوا اجلاس
بھمبر(جی پی آئی)ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا ایک اجلاس زیر صدارت سردار فراز خان سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی منعقد ہوا اجلاس میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے معاملات کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں متعدد فیصلہ جات کیے گئے جن میں سب ڈویژن مجسٹریٹ اور چیئرمین سب پرائس کنٹرول کمیٹی کو اپنے اپنے علاقہ جات میں لالہ موسیٰ ،کوٹلہ اور سماہنی چوکی کی منڈیوں کیساتھ تقابلی جائزہ لینے کے بعد سبزی ،فروٹ اور پولٹری کی ریٹ لسٹیں جاری کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ فروٹ اور سبزی کی قیمتوں میں توازن رکھنے کیلئے بھمبر شہر کے اندر سبزی اور فروٹ منڈی کے قیام کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور منڈی کے قیام کے حوالہ سے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ بلدیہ کو ہدایات جاری کی گئی کہ شہر میں دودھ فروخت کرنے والے سیلزمین سے سیمپل حاصل کرکے لیبارٹری سے رزلٹ لیا جائے اور مضر صحت دودھ ثابت ہونے پر دودھ فروش کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ ذبح خانہ میں ذبح شدہ جانوروں کے گو شت پر ویٹنری ڈاکٹرکی مہر لازمی قرار دی گئی اس موقع انہوں نے کہاکہ شہر میں گیس ری فلنگ میں ملوث دوکانداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ری فلنگ مشینیں ضبط کرکے گیس والی دوکانیں سیل کر دی جائیں گی ڈاکٹر تصور چیمہ ،چوہدری شبیر احمد نائب ناظم زراعت ،راجہ محمد اقبال صدرچیمبر آف کامرس ،چوہدری محمدضمیر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ،نزاکت حسین چوہدری افسر مال ،شیخ محمد اسلم،چوہدری حق نواز ایس ڈی ایم سماہنی ،چوہدری ضیاء الرحمن ،عزیز احمد ،عاطف اکرم سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرتا کوٹ جیمل اور بھمبر تا سماہنی روڈ کی تعمیر میں تاخیر کسی صورت برادشت نہیں کرینگے
بھمبر( جی پی آئی)بھمبرتا کوٹ جیمل اور بھمبر تا سماہنی روڈ کی تعمیر میں تاخیر کسی صورت برادشت نہیں کرینگے محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار پی سی ون کیمطابق کام مکمل کریں جن سڑکوں کی تعمیر میں تاخیر یا فنڈز کہیں اور شفٹ کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم شدید احتجاج کرینگے ان خیالات کااظہار چوہدری محمد ادریس ،چوہدری محمد اکر م ،حاجی محمد شریف ،چوہدری عنایت اللہ نے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مین سڑکوں کی تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے ہماری لاکھوں کی گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں مٹی ،گرد وغبار سے سانس اور گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں پیدل چلنا ،بچوں کا سکولوں میںجانا مشکل ہو گیا ہے جبکہ محکمہ شاہرات اور ٹھیکیدار سڑکوں پر بجری ،پتھر اور خاکہ ڈال کر لمبی تان کر سو گئے ہیں محکمہ شاہرات نئے نئے کاموں کے ٹینڈراور ورک آرڈر جاری کر رہا ہے جبکہ پہلے سے جاری مین سڑکوں کی تعمیر مکمل نہیں ہو رہی ہے حکومت ،محکمہ شاہرات نے اگر ان سڑکوں کے فنڈزکہیں اور شفٹ کیے یا پھر پی سی ون کیمطابق پری مکس تار کول نہ ڈالی یا تعمیر میں تاخیر ی حربے استعمال کیے تو ہم اس کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بلکہ شدید احتجاج بھی کرینگے اور بھمبر کی تمام مین سڑکوں کو بند کرکے ہڑتال کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان کے آمدہ الیکشن میں مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا
بھمبر ( جی پی آئی)پاکستان کے آمدہ الیکشن میں مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا انشاء اللہ کامیابی جمہوری قوتوں کی ہوگی پاکستان کے اندر جمہوریت کو بحال کرنے اور اس کے تسلسل کو جاری رکھنے میں پیپلزپارٹی کا کلیدی کردار ہے ان خیالات کااظہار پیپلزپارٹی آزادکشمیر و وزیراعظم آزادکشمیر کے کورآرڈینیٹر ڈاکٹرمحمد امتیاز چوہدری آف سوکاسن نے کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی اور جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے جدوجہد کی پاکستان کے اندر آمریت کے خاتمہ اور جمہوری تسلسل کو بحال رکھنے کیلئے پیپلزپارٹی کے قائدین اور کارکنان کی لازوا ل قربانیاں ہیں جبکہ ن کی بنیاد اور پرورش ایک فوجی آمر نے کی ہے آمریت کی گود میں پلنے والی جماعت جمہوریت میں پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتی آمدہ الیکشن میں اصل مقابلہ جمہوری قوتوں اور غیر جمہوری قوتوں کے درمیان ہو گا اور پاکستان کے جمہوریت پسند عوام جمہوری قوتوں کے حق میں فیصلہ دینگے انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ 11مئی کو جمہوری قوتوں کو فتح نصیب ہو گی اور پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے وفاق سمیت چاروں صوبوں کے اندرحکومت بنائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے
بھمبر(جی پی آئی)یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دینگے سبز ہلالی پرچم تلے نوجوان متحد ہو کر میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کرینگے ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر کے مرکزی راہنما مدثر اقبال بٹ نے کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی یوتھ مسلم لیگ ن کا قیمتی سرمایہ ہے یوتھ ونگ کے کارکنان مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے متحرک ہو چکے ہیں مسلم لیگ ن کے امیدوار کی انتخابی مہم میں یوتھ ونگ کے کارکنان بڑھ چڑ ھ کر حصہ لیں گے اور مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے سردھڑ کی بازی لگا دینگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن جتنی مضبوط ہو گی اتنا ہی پاکستان مضبوط ہو گا اورمضبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی آزادی کا ضامن ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اندر مقیم کشمیری بھی مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیں گے کیونکہ میاں نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو مشکلات اور بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور مسلہ کشمیر کو کشمیریوں کی
خواہشات ،امنگوں اور آرزوؤںکیمطابق حک کرواسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان اور آزادکشمیر کی یوتھ سبز ہلالی پرچم تلے جمع ہو کر اپنے قائد میاں نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کررہی ہے 11مئی کو پاکستان کے اندر مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور اسکی کامیابی میں یوتھ ونگ کلیدی کردار ادا کرے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرکے کلاتھ ڈپو کے مالکان نے اپنے حقوق اور تحفظ کیلئے تنظیم بنالی حاجی عبدالقدیر چوہدری کو صدرجبکہ فیصل جاوید چوہدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا
بھمبر( جی پی آئی)بھمبرکے کلاتھ ڈپو کے مالکان نے اپنے حقوق اور تحفظ کیلئے تنظیم بنالی حاجی عبدالقدیر چوہدری کو صدرجبکہ فیصل جاوید چوہدری کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا کلاتھ یونین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرینگے نومنتخب عہدیداران کا اعلان تفصیلات کیمطابق بھمبرکے کلاتھ فروشوں نے بھمبر شہر میں کلاتھ ڈپو پرآئے روز ہونے والی چوریوں کی روک تھام اور اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے کلاتھ یونین نے ممبران نے اتفاق رائے سے اپنے عہدیداران کا انتخاب کرلیا جس کیمطابق صدر حاجی عبدالقدیر ،سینئر نائب صدر راجہ محمد رزاق ،نائب صدر عبدالحمید بیگ ،نائب صدر دوم چوہدری محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل جاوید ،سیکرٹری مالیات قاضی قیصر زمان کو منتخب کر لیا نومنتخب عہدیداران نے کلاتھ یونین کے حقوق کا بھرپور تحفظ کرنے کا عہد کیا بھمبرشہر میں کلاتھ ہاؤسز پر ہونے والی چوری کے سراغ اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے کاعزم کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبرشہر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں موٹرسائیکل چور ،منشیات فروش اور شہر میں ہونے والی دیگر جرائم پر مبنی وارداتوں کے سرغنہ
بھمبر( جی پی آئی)بھمبرشہر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں موٹرسائیکل چور
،منشیات فروش اور شہر میں ہونے والی دیگر جرائم پر مبنی وارداتوں کے سرغنہ اور ملوث افراد کوسٹی تھانہ بھمبرکے سٹاف کا مکمل تحفظ حاصل ہے ہم سٹی تھانہ بھمبرپر عدم اعتماد کرتے ہیں ان خیالات کااظہار کلاتھ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالقدیر ،سینئر نائب صدر راجہ محمد رزاق ،نائب صدر عبدالحمید بیگ ،نائب صدر دوم چوہدری محمد سلیم ،جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل جاوید ،سیکرٹری مالیات قاضی قیصر زمان نے کشمیر پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2ماہ میں کپڑے کی دوبڑی دوکانوں میں جوکہ مین روڈ پر واقع ہیں جن سے صبح کے اوقات میں کار سوار چوروں کے گروہ نے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا چوری کرکے لے گئے اور چوری کی واردات میں استعمال ہونے والی کار بھمبرگجرات روڈ پر واقع پولیس چیک پوسٹ سے گزر علاقہ پاکستان میں گئی بلاشبہ واردات میں ملوث چوروں کا گروہ اور استعمال ہونے والی کار میں بھمبر سے بھی تعلق ضرور ہے جسکی بناء پر چور آئے روز کامیابی کیساتھ وارداتیں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بھمبرمیں منشیات فروش اور اس کا استعمال کرنے والے سرعام شہر کے اندر دندناتے پھر رہے ہیں اسطرح موٹرسائیکل چوروں کے بارے میں تھانہ پولیس بھمبرکو علم ہونے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی یہ کسی بھی طرح ممکن نہیں کہ اگر پولیس چاہے تو چور ڈکیت ،منشیات فروش پولیس کی گرفت سے بچ سکیں انگریز کے دور میں DFCکا کردار صرف اور تمام پیشہ لوگوں کی خفیہ نگرانی تھا لیکن آج پولیس کے DFCکا کردار جرائم پیشہ افراد اور پولیس کے درمیان کا ایک ایجنٹ کا ہے اور یہ لمحہ فکریہ ہے تاجر ایسوسی ایشن کے عہدیداران و ممبران نے چوری کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے سلسلہ میں خالد پرویز بٹ کی قیادت میں ایس پی بھمبر سے ملاقات کی اور تھانہ پولیس بھمبر کے سٹاف کے کردار کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا ایس پی بھمبر نے اس موقع پر تاجر وفد کو مکمل یقین دہانی کرائی کہ بھمبر کے عوام اور تاجروں کو جرائم پیشہ گروہوں اور انکے تحفظ کرنے والے نام نہاد شرفاء کا مکمل محاسبہ کرینگے اور چوری کی وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار اور چوروں کو ہر حال میں گرفتار کیا جائیگا لیکن ابھی تک پولیس تھانہ بھمبر کسی بھی چور اور گرفتار نہیں کر سکی اور خاموش تماشائی کاکردار
ادا کررہی ہے جس پر شہریوں اور تاجروں کو سخت تشویش ہے اگر بھمبرپولیس نے جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کیخلاف کارروائی نہ کی تو تاجر برادری شہریوں کیساتھ ملکر راست اقدام اٹھانے گریز نہیں کرے گی اور بھمبر پولیس کے رویے کیخلاف شٹرڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کی کال جلد دینگے اس موقع پر طارق عباس ،بابر سجاد ،غیرت خان ،محمودالحسن ،چوہدری جاوید ،سعید بٹ،چوہدری گلزار،ملک علی رضا،چوہدری الطاف ،ماسٹر محمد حنیف ،چوہدری محمد اشرف ،غلام رسول چوہدری اورظہور خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق مرکزی سیکر ٹری اطلاعات راجہ مشتاق احمد خان ،ضلعی چیئر مین ایکشن کمیٹی غلام غوث چوہدری ،
بھمبر(جی پی آئی)آزاد کشمیر سکول ٹیچر آرگنائزیشن کے سابق مرکزی سیکر ٹری اطلاعات راجہ مشتاق احمد خان ،ضلعی چیئر مین ایکشن کمیٹی غلام غوث چوہدری ،پرنسپل ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن خان ،سابق آفیسر تعلقات عامہ راجہ افتخار حسین ،آئی ٹی کے سیکر ٹری جنرل راجہ شعیب اعظم ،حافظ راجہ پرویز اختر خان ،سابق ضلعی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت حسین جرال ،ایلیمنٹری تعلیمی بورڈکے کنٹرولرچوہدری محمد اسلم ،راجہ قمراشفاق ،راجہ فخر اقبال ،چوہدری پرویز شہزاد ،راجہ عامر اقبال ،قاری ارشدمحمود ،انجینئرراجہ نعمان رسول ،قاری دلدا ر غوث اورمرزا مظہر اقبال نے صدرمعلم چوہدری غلام رسول آف پنڈی ،پروفیسر خوشی محمد کے بھائی ،ماسٹر شاہ محمد آف سماہنی اورگورنمنٹ ہائی سکول نند پور اسلام آباد کے سینئر مدرس محمود احمد کے والدکے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے اور صبر جمیل کی دعاکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محکمہ تعلیم تمام شعبہ جات کی اساس ہے اس سے معاشرے میں بہتری لائی جا سکتی ہے
بھمبر( جی پی آئی) محکمہ تعلیم تمام شعبہ جات کی اساس ہے اس سے معاشرے میں
بہتری لائی جا سکتی ہے موجودہ دور میں نئی نسل کی رہنمائی وقت کی اہم ضرورت ہے والدین اساتذہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنی زمہ داری پوری کریں حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کررہی ہے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ سٹی ہا ئی سکول بھمبر میں زیرصدارت صدرمعلم چوہدری محمد اسلم ہونے والے سالانہ نتائج ٢٠١٣ء کے اعلان پرایک تقریب سے چوہدری محمد ارشادخطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں تربیت یافتہ اساتذہ نئی نسل کے روشن مستقبل کے ضامن ہیںحکومت کی طرف سے انقلابی اصلاحات سے سرکاری اداروں کا اعتماد دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد ایوب رحمانی نے انجام دیے اس موقع پر راجہ مشتاق احمد خان نے کہا کہ سرکاری اداروں میں گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر نے ایک نام پیداکیا ہے اور آزادکشمیر بھر کے سرکاری اداروں میں میٹرک کے گذشتہ سال وجیہ الحسن 973نمبرات حاصل کر کے اول پوزیشن حاصل کرنے کا منفرد اعزازہمارے ادارے کو حاصل ہے صدرمعلم چوہدری محمد اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارہ میں آج بھی ایم فل (اسکالر ) اور ماسڑڈگری اساتذہ موجود ہیںسرکاری اداروں میں اپنی انفرادیت کا لوہا منوایا آئندہ بھی مثالی ادارہ بنانے ایجوکیشن لیول کے فروغ کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے گا۔