انتخابات میں شرکت کرنے والے امیدوران کو تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو شفاف انتخابات کا انعقاد مشکوک ہوجائے گا
Posted on April 12, 2013 By Tahir Webmaster کراچی
کراچی : آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد علی جعفری نے موجودہ الیکشن 2013 میں آل پاکستان مسلم لیگ کے امیدوارجیت کے ساتھ ایک باوقار،جدید اور ترقی پذیر ریاست کی شکل میں دنیا کے ممالک کے شانہ بشانہ اپنے قدموں پر کھڑے ہونگے۔صاف و شفاف الیکشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے سخت امتحان ثابت ہو گا فخرالاسلام کی ٹارگٹ کلنگ پر امن ا نتخابات کے انعقاد کے حوالے سے لمحہ فکریہ ہے۔
ذمہ داران کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا انتخابات کے التواء کو کسی صورت برداشت نہیں کریں ارباب اختیار زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کریںاور مذیدکہاکہ جمہوری روایات کے علمبردار جوش انتقام میں جمہوری روایات کو پامال کرکے اپنے غیر جمہوری چہرے کو عوام پہ عیاں کردیئے ہیں۔
سابق صدر پاکستان پرویز مشرف کو آمر کہنے والے اگر اپنے غیر جمہوری کردار پر غور کریں جو اپنے خلاف متوقع عدالتی فیصلوں پر دھمکیاں دیتے ہیں اور اپنی بات کو زبردستی منوانے کی کوشش کرنے والے سیاستدانوں کو عوام پہچان چکے ہیں۔عوام کو اپنے روشن مستقبل کی خاطر 11مئی کو گھروں سے نکل کر آل پاکستان مسلم لیگ کے انتخابی نشان عقاب پر مہر لگائیں اور اے پی ایم ایل کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے۔