لاہورہائیکورٹ : چھ نئی ایڈیشنل ججز نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

Lahore Court

Lahore Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ کے چھ نئے ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد پینتیس سے بڑھ کر اکیالیس ہو گئی۔ حلف برداری کی پروقار تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عمر عطابندیال نے نئے ایڈیشنل ججوں سے انکے عہدوں کا حلف لیا۔

ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھانے والوں میں جسٹس شعیب سعید،جسٹس عاطر محمود،جسٹس شاہد بلال حسن،جسٹس عالیہ نیلم،جسٹس شہزادہ مظہر،جسٹس عابد عزیز شیخ شامل ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے ججوں،لاافسروں اور عدالتی عملے نے بھی شرکت کی۔نئے ایڈیشنل ججوں کے حلف اٹھانے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد پینتیس سے بڑھ کر اکیالیس ہو گئی۔