امریکا شمالی کوریا کی کسی جارحیت کو برداشت نہیں کریگا،اوبامہ

Obama

Obama

امریکا (جیوڈیسک)امریکی صدر بارک اوبامہ نے شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ امریکا شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جارحیت پر اپنے اور اپنے اتحادیوں کی حفاظت کے لیے ہر کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

وائٹ ہاس میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے دوران صدر اوبامہ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ امریکا شمالی کوریا کے ساتھ تنا میں کمی اور مسلے کے تصفیے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ شمالی کوریا اشتعال انگیز کارروائیوں سے باز آجائے۔ جزیرہ نما کوریا میں کسی بھی تصادم کو کوئی نہیں دیکھنا چاہتا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے چین اور دیگر ممالک سے اپیل کی کہ وہ شمالی کوریا کو سکی بھی اقدام سے باز رکھنے کے لیے اپنا اثر و نفوذ استعمال کرے۔