اسٹیٹ بینک نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گا

State Bank

State Bank

اسٹیٹ بینک کی جانب سے آئندہ دو ماہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔ بنیادی شرح سود میں آدھے فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نئی مانیٹری پالیسی کے اعلان سے قبل اسٹیٹ بینک کراچی ہیڈ آفس میں بنیادی شرح سود کے تعین کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک کی زیرصدارت بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس آج ہوگا۔۔اس وقت بنیادی شرح سود ساڑھے نو فیصد ہے۔

ساڑھے تین سال میں یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی جس کا جائزہ اور منظوری اسٹیٹ بینک کا مکمل بورڈ دے گا۔ آخری مانیٹری پالیسی کے جائزے اور منظوری میں گورنر اسٹیٹ بینک اور ڈائریکٹر مانیٹری پالیسی کے علاوہ نجی شعبے سے صرف ایک ڈائریکٹر مرزا قمر بیگ شامل تھے۔

ساڑھے تین سال سے اسٹیٹ بینک کا نامکمل بورڈ مانیٹری پالیسی کی منظوری دے رہا تھا۔تجزیہ کاروں کے مطابق مہنگائی بڑھنے کی رفتار میں کمی کے باعث مرکزی بینک کے پاس بنیادی شرح سود میں کمی کا آپشن موجود ہے۔