پاکستان(جیوڈٰسک)پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات اٹھارہ سے بیس اپریل تک واشنگٹن میں ہونگے۔ پاکستانی وفد آئی ایم ایف کے واجب الادا قرضوں کو موخر کرکے نئے قرضے کے حصول کے لئے نرم شرائط مقرر کرانے کی کوشش کرے گا۔
آئی ایم ایف حکام پہلے ہی پاکستان کو نیا پروگرام دینے پر رضا مندی ظاہر کر چکا ہے ۔ ای ایم ایف حکام کے مطابق اگر پاکستان کی طرف سے التوا ہوا تو نئے قرضے پر بات چیت آئندہ حکومت تک چلی جائے گی۔ تا ہم قرضے کے لئے حکومت کے پاس بہتر اقتصادی ایجنڈا ہونا اور کچھ اقدامات پہلے سے لینا ضروری ہے۔
آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹرز میں ہونے والے ان مذاکرات میں پاسکتانی وفد کی قیادت وفاقی سیکرٹری خزانہ ناصر محمود کھوسہ کریں گے۔ وفد میں ایف بی آر کے چیئرمین عنصر محمود، پلاننگ کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ندیم الحق، وفاقی سیکرٹری اقتصادی امور، گورنر سٹیٹ بنک یاسین انور بھی شامل ہونگے ۔