ارباب رحیم اور خورشید شاہ کی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم

Arbab-Khursheed

Arbab-Khursheed

سکھر(جیوڈسک)سکھر میں ارباب غلام رحیم اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔ سکھر میں مسلم لیگ ہم خیال گروپ کے رہنما ارباب غلام رحیم اورپیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ دونوں رہنماں کے درمیان دو گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔

ملاقات کے بعد ذرائع سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا ضروری نہیں ایک ہی ملاقات میں معاملات طے پا جائیں، ملاقات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کوئی بات طے نہیں ہوئی۔ خورشید شاہ نے مزید کہا سیاست میں دشمنی نہیں ہوتی۔ اس موقع پر ارباب غلام رحیم نے کہا اپنے تحفظات سے خورشید شاہ کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا پانچ سال تک پیپلزپارٹی کی وجہ وطن وآپس نہیں آسکا۔