کراچی(جیوڈیسک)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی فراہمی میں کمی کے بعد کے ای ایس سی نے شہر کے صنعتی علاقوں میں 8 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کر دیا۔
کے ای ایس سی کے ترجمان کے مطابق سوئی سدرن نے بے بنیاد سود کا مطالبہ کرتے ہوئے گیس کی فراہمی میں کمی کر دی ہے جس کے بعد مجبورا صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق ادارے نے پچھلے ایک سال کے دوران 34 ارب روپے کی گیس خریدی جبکہ 35 ارب روپے ادا کئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے کے ای ایس سی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں کی گئی ہے۔ کے ای ایس سی فوری طور پر 46 ارب روپے کے واجبات ادا کرے۔