امریکا کی شمالی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچا دی

U.S. Storm

U.S. Storm

نیویارک(جیوڈیسک)امریکا کی شمالی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی، شدید بارشوں اور تیز ہواوں سے بجلی اور ذرائع آمد ورفت کے نظام میں میں خلل پڑااورہزاروں افراد متاثر ہوئے۔

ریاست مسی سپی کی کاونٹی Noxubee میں ہوا کے بگولے نے ایک شخص کی جان لے لی۔اس بگولے کی زد میں آکر کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔اوہائیو کے کئی علاقے موسلادھار بارشوں سے متاثر ہوئے۔

میزوری اور نبراسکا میں بھی طوفان سے 2 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔میزوری میں بارشوں کے بعد سیلاب کے خطرے کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ آرکنساس کی 15 کاو نٹیز میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔

طوفان کی وجہ سے الاباما میں کئی مکانات کو نقصان پہنچا اورمتعدد درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔شمالی کیرولینا ،جنوبی کیرولینا،جارجیا اور فلوریڈا میں بھی طوفان کے خطرے کی وجہ سے امدادی ٹیموں کو الرٹ کردیاگیا ہے۔