واشنگٹن(جیوڈیسک)ایرانی کالعدم تنظیم مجاہدین خلق نے وائٹ ہاس کے قریب 15 سال بعد پہلی بار اپنا دفتر کھول دیا۔ ایرانی کالعدم تنظیم مجاہدین خلق نے گزشتہ پندرہ سال میں پہلی بار واشنگٹن میں وائٹ ہاس کے نزدیک اپنا دفتر کھول دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ایم کے او کا نام دہشت گرد تنظیم کی فہرست سے نکالے جانے کے چند ماہ بعد ہی تنظیم نے وائٹ ہاس سے ایک بلاک کے فاصلے پر اپنا دفتر کھول دیا۔
مجاہدین خلق کی تنظیم کی افتتاحی تقریب میں امریکی سابق قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز، سابق آرمز کنٹرول عہدیدار اور بش انتظامیہ کے دور کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔